• news

معذور افراد کے حقوق کا کیس نمٹا دیا‘ حکومتیں عدالتی ہدایات پر عملدرآمد یقینی بنائیں: سپریم کورٹ

اسلام آباد (خصوصی رپورٹر) سپریم کورٹ نے معذور افراد کے حقوق سے متعلق کیس نمٹا دیا ہے۔ عدالت عظمیٰ نے معذور افراد کا ڈیٹا ویب سائٹ پر جاری کرنے کا حکم دیتے ہوئے قرار دیا ہے کہ وفاقی اور صوبائی حکومتیں عدالتی ہدایات پر عملدرآمد یقینی بنائیں۔ جسٹس اعجاز الاحسن نے کہا کہ2015 سے کیس چل رہا ہے عدالت عظمی کی جانب سے احکامات بھی دیئے گئے، سپریم کورٹ نے ٹرانسپورٹ، ہسپتالوں اور بسوں میں معذور افراد سے متعلق انتظامات کا کہا، کسی کو انفرادی شکایت ہے تو متعلقہ فورم پر جا سکتا ہے۔ چیف جسٹس گلزار احمد نے استفسار کیا کہ کیا حکومت کے پاس معذور افراد کے اعداد و شمار ہیں؟۔ ایڈیشنل اٹارنی جنرل نے بتایا کہ سروے میں معذور افراد کا ڈیٹا لیا جاتا ہے۔ جس پر چیف جسٹس گلزار احمد نے کہا کہ معذور افراد کا ڈیٹا ویب سائٹ پر جاری کیا جائے، اصل تعداد تو مردم شماری کے بعد ہی معلوم ہوگی۔

ای پیپر-دی نیشن