تعمیرات کے خصوصی معاشی پیکج سے بہت سے شعبے عروج حاصل کرینگے: حماد اظہر
لاہور( این این آئی )وفاقی وزیر صنعت و پیداوار حماداظہرنے کہاہے کہ حکومت نے ملک میں غربت اور بیروزگاری کے خاتمے کے لئے تعمیرات کے شعبے میں خصوصی معاشی پیکج دیاہے۔ایک انٹرویو میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ کم سے کم 140صنعتی یونٹس براہ راست تعمیرات کے شعبے کے ساتھ منسلک ہیں اورتعمیرات کاشعبہ کھولنے سے عام شہریوں اور کم آمدن والے طبقے کوبڑا فائدہ ہوگا۔وفاقی وزیرحماد اظہر نے کہاکہ کوروناوائرس سے ملک میں کاروباری سرگرمیاں بھی متاثر ہوئی ہیں تاہم حکومت ا س کے منفی اثرات زائل کرنے کے لئے ہر ممکن اقدامات اور وسائل بروئے کار لا رہی ہیں۔ تعمیرات کے شعبے کیلئے اعلان کردہ خصوصی پیکج سے بہت سے شعبے عروج حاصل کریں گے۔