ٹھٹھہ واٹر سپلائی ریفرنس‘ زرداری پر ویڈیو لنک سے فرد جرم عائد کرنیکا حکم نامہ جاری
اسلام آباد (نا مہ نگار) اسلام آباد کی احتساب عدالت نے ٹھٹھہ واٹر سپلائی ریفرنس میں آصف علی زرداری پر ویڈیو لنک کے ذریعے فرد جرم عائد کرنے کا فیصلہ کرتے ہوئے نیب کو فرد جرم کے لیے ویڈیو لنک انتظام کرنے کا حکم دے دیا ہے، احتساب عدالت کے جج اعظم خان نے ٹھٹھہ واٹر سپلائی ریفرنس پر حکم نامہ جاری کر دیا ہے۔ حکم نامے کے مطابق سابق صدر آصف علی زرداری نے کرونا اور بیماریوں کی وجہ سے عدالت میں پیش ہونے سے معذرت کی عدالت نے آصف علی زرداری سمیت 14ملزمان کو 4اگست کو طلب کر رکھا ہے۔