• news

ٹرمپ امریکیوں کیلئے خطرہ، مستعفی ہو جائیں:بھتیجی میری

واشنگٹن(نیٹ نیوز) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی بھتیجی میری ٹرمپ نے بھی اْن سے مستعفی ہونے کا مطالبہ کردیا۔امریکی صدر کی بھتیجی ان کے خلاف کتاب بھی لکھ چکی ہیں جس میں ان سے متعلق بہت سے اہم انکشافات کیے گئے ہیں۔میری ٹرمپ نے چچا ڈونلڈ ٹرمپ کو جھوٹا اور خود پسند شخص قرار دینے کے ساتھ امریکیوں کے لیے خطرہ بھی قرار دیا ہے۔اب امریکی ٹی وی کو دیئے گئے انٹرویو میں میری ٹرمپ نے کہا کہ ان کے چچا کا امریکا کا صدر رہنا خطرناک ہے۔انہوں نے کہا کہ ٹرمپ سماج کے لیے ایک برا رویہ رکھنے والے شخص ہیں، اگر انہیں اپنے چچا سے کچھ کہنے کا موقع ملا تو وہ اس کے علاوہ کچھ نہیں کہیں گی کہ وہ مستعفی ہوجائیں۔

ای پیپر-دی نیشن