ارشد ملک 25 اپریل 2022ء تک سی ای او پی آئی اے رہیں گے‘مرزا آفریدی ممبر ایف بی آر بورڈ پالیسی نامزد‘ نوٹیفکیشن جاری
اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ + این این آئی) سی ای او پی آئی اے ائیرمارشل ارشد ملک کی مدت ملازمت میں توسیع کر دی گئی۔ ارشد ملک 13 جولائی 2020 ء سے 25 اپریل 2022ء تک چیف ایگزیکٹو رہیں گے۔ اسٹیبلشمنٹ نے نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔ سینیٹر مرزا محمد آفریدی ممبر ایف بی آر بورڈ پالیسی نامزد کر دیئے گئے۔ مرزا محمد آفریدی کی نامزدگی کا نوٹیفیکیشن جاری کر دیا گیا۔ سینیٹر مرزا محمد آفریدی کے نام کی منظوری قائمہ کمیٹی حزانہ نے دی تھی، سینیٹر مرزا محمد آفریدی سے پہلے سینیٹر کہدہ بابر ایف بی آر پالیسی بورڈ کے ممبر تھے۔ مرزا آفریدی نے کہا کوشش کروں گا ایف بی آر پالیسی بورڈ اجلاس بروقت ہو، جو پالیسیاں بنائی جائیں گی ان کو تسلسل کے ساتھ چلایا جائیگا۔ پالیسیوں میں تسلسل سے ایف بی آر کا ریونیو بڑھے گا۔