• news

مقبوضہ کشمیر: گرفتاریوں کیخلاف مظاہرے، بھارتی فوج کا حامی بی جے پی لیڈر اغوا

سرینگر(کے ایم ایس) حریت کانفرنس کے فورم کے ترجمان نے میرواعظ عمر فاروق کی گھر میں نظر بندی کی مذمت کی ہے۔ ادھر حریت لیڈر جہانگیر خان بٹ نے کہا کہ قانون کے تحت چیئرمین حریت کانفرنس اشرف صحرائی کی گرفتاری غیر قانونی ہے۔ گرفتاریوں کیخلاف مظاہرے کئے گئے۔ بھارتی فوج کی حمایت یافتہ بی جے پی لیڈر کونسلر مرجروان مالا کو نامعلوم افراد نے اغوا کر لیا۔ وادی میں کرونا کے سبب مزید 17 افراد ہلاک ہو گئے۔ تعداد2004 ہو چکی ہے۔ سینکڑوں مریض ہسپتالوں میں زیر علاج ہیں۔ طویل لاک ڈائون سے ٹرانسپورٹرز بری طرح متاثر ہوئے ہیں۔ 11ماہ سے ٹرانسپورٹ بند ہے۔ ہزاروں ٹرانسپورٹرز نے خاندانوں کو پالنے کیلئے اپنی بسوں کو توڑ کر سپیئر پارٹس فروخت کرنا شروع کر دیئے۔

ای پیپر-دی نیشن