مناظرہ وہ کر سکتا ہے جس نے عزیز جیسے لوگ نہ پالے ہوں، میں تیار، پرچی چیئرمین رٹا لگائو: مراد سعید
اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) وفاقی وزیر مراد سعید نے بلاول بھٹو زرداری کے بیان پر ردعمل میں کہا ہے کہ پرچی چیئرمین خوب رٹا لگاؤ مناظرے کیلئے تیار ہوں۔ پارلیمنٹ ‘ میڈیا‘ عوامی فورم جس کا چاہو انتخاب کرو۔ ایوان میں بحث کریں تو فرزند زرداری نو دو گیارہ ہو جاتے ہیں۔ فرزند زرداری نے پارٹی کیخلاف رپورٹ پڑھی لیکن یاد نہیں لکھا کیا۔ بات وہ کر سکتا ہے جس کے گناہوں پر جے آئی ٹیز نہ بنی ہوں۔ مناظرہ وہ قبول کر سکتا ہے جس نے عزیر بلوچ جیسے لوگ نہ پالے ہوں۔ ہمت وہ کرے جس کا دامن جعلی کھاتوں اور ٹی ٹیز سے آلودہ نہ ہو۔ سامنا وہ کرے جس کا صوبہ گورننس میں بہتر ہو۔ بات وہ کرے گا جس نے جمہوری جدوجہد کے ذریعے مقام بنایا ہو۔ فرزند زرداری کا ہر لفظ ان کا تعاقب کرے گا۔ مناظرہ نہ بھی کریں قوم کو بھولنے نہیں دیں گے۔ قوم کو لوٹا مال واپس کرنے کے علاوہ کوئی آپشن نہیں۔