حفیظ شیخ ،عثمان ڈار کی ملاقات: کامیاب جوان پروگرام پر تبادلہ خیال
اسلام آباد (نوائے وقت نیوز) وزیراعظم کے مشیر خزانہ عبدالحفیظ شیخ سے وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے امور نوجواناں عثمان ڈار نے ملاقات کی اور ’وزیراعظم کامیاب نوان پروگرام‘ سے متعلق تفصیلی بات چیت کی۔معاون خصوصی نے مشیرخزانہ کو پروگرام کے مختلف پہلوؤں پر پیش رفت سے متعلق آگاہ کیا۔اس موقع پر عثمان ڈار نے کہاکہ کامیاب جوان پروگرام کے پہلے مرحلے کے تحت تقریباً 8 ارب روپے مالیت کے قرضے منظور ہوچکے ہیں۔ اس موقع پر وزیراعظم کے مشیر خزانہ عبدالحفیظ شیخ نے کہا کہ وزارتِ خزانہ کی جانب سے ملک میں کاروباری سرگرمیوں کے فروغ کے لیے اقدامات کیے جارہے ہیں۔انہوںنے کہاکہ 5000 سے زائد منظور شدہ قرضوں کو جلد از جلد جاری کرنے کی ہدایت کی ہے۔