• news

سول سروس کی کارکردگی میں بہتری کیلئے ڈائریکٹری ریٹائرمنٹ(رولز 2020) وضع

اسلام آباد (محمد صلاح الدین خان، نمائندہ نوائے وقت) سول سروس کی استعداد اور کارکردگی کو بہتر بنانے کے لئے15-04-2020 کو وزیراعظم کی منظوری کی بعد سول سرونٹس سروس سے ڈائرکٹری ریٹائرمنٹ(رولز 2020 ) وضع کیے گئے۔ ریٹائرمنٹ رولز 2020کے تحت سروس کے 20 سال مکمل ہونے پر 1-22 گریڈ کے ہر افسر، عہدیدار کی لازمی جانچ کی جا ئے گی۔ ان قواعد کے تحت تشکیل دی جانے والے ریٹائرمنٹ بورڈز اور ریٹائرمنٹ کمیٹیوں کے ذریعے افسران کی کارکردگی کا جائزہ لیا جائے گا۔گریڈ 20-22 کے افسران کی کارکردگی کے جائزے کے لئے بورڈ کی سربراہی چیئرمین ایف پی ایس سی کرتے ہیں جبکہ سیکرٹری اسٹیبلشمنٹ ، سیکرٹری کابینہ ، سیکرٹری خزانہ اور سیکرٹری قانون اس کے مستقل ممبر ہیں۔

ای پیپر-دی نیشن