بیرسٹر سیف کا سینٹ میں بیان خارجہ پالیسی کیلئے تباہ کن ہو سکتا ہے: مصطفی نواز کھوکھر
اسلام آباد (نمائندہ خصوصی) چیئرمین پاکستان پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری کے ترجمان سینیٹر مصطفی نواز کھوکھر نے کہا ہے کہ عمران خان کی حکومت واضح کرے کہ کیا وہ دوبارہ جرنل ضیاء کی پالیسی اختیار کر رہی ہے۔ حکومتی سینیٹر بیرسٹر سیف کا سینٹ میں بیان خارجہ پالیسی کے لئے تباہ کن ہو سکتا ہے کیونکہ حکومتی سینیٹر نے جہاد کا اعلان کر کے خارجہ پالیسی پر خودکش حملہ کیا ہے۔