• news

ہائیکورٹ نے نجی سکولز کی فیسوں میں 5 فیصد اضافے کا نوٹیفیکشن معطل کردیا

لاہور (وقائع نگار خصوصی) لاہور ہائیکورٹ نے بچوں سے اضافی فیسں وصولی پر نجی سکولوں کیخلاف توہین عدالت کی درخواست سماعت کی۔ عدالت نے پرائیویٹ سکولوں کی درخواست پر فیسوں میں پانچ فیصد اضافے کی اجازت کا نوٹیفکیشن معطل کر دیا۔ عدالت نے ستمبر تک سماعت ملتوی کرتے ہوئے فریقین سے جواب طلب کر لیا۔ طلباء کے وکیل صفدر نے فیسوں میں اضافے کا نوٹیفکیشن معطل کرنے پر اعتراض کرتے ہوئے عدالت کو بتایا کہ پرائیویٹ سکولوں کی درخواست میں طلباء کا موقف سنا جانا ضروری ہے۔ سپریم کورٹ کے فیصلے کے تحت سکول فیس میں پانچ فیصد اضافہ کر سکتے۔ نوٹیفکیشن معطل کئے جانے سے پرائیویٹ سکول فیسوں میں من مانے اضافے کرینںگے۔ درخواست میں سیکرٹری سکول ایجوکیشن، کمشنر لاہور، نجی سکول مالکان سمیت دیگر کو فریق بنایا گیا جس میں کہا گیا ہے کہ پرائیوٹ سکول مالکان نے طلباء 8 فیصد اضافی فیس کے وائوچر جاری کئے ہیں۔ سپریم کورٹ نے 5 فیصد اضافے کی اجازت دی تھی۔ سکول مالکان نے فیس جمع نہ کرانے کی صورت میں آن لائن کلاسز کیلئے پورٹل بند کرنے کی دھمکی دی ہے۔ نوٹس میں اضافی فیس کی عدم ادائیگی کی صورت میں اگلی کلاسز میں ترقی نہ دینے کی بھی تنبیہ کی گئی ہے۔

ای پیپر-دی نیشن