• news

بیشتر علاقوں سے آٹا غائب‘ 20 کلو کے تھیلے کی 2 ہزار روپے میں بلیک فروخت

لاہور (کامرس رپورٹر) صوبائی دارالحکومت میں گزشتہ روز بھی بیشتر علاقوں میں 20کلو آٹے کے تھیلے کی قلت برقرار رہی جبکہ مقامی تھوک مارکیٹ میں ایک ہفتے کے دوران ایک کلو چینی کی قیمت میں 6روپے اضافہ ہو گیا ہے جس سے اس کا ریٹ 80روپے سے بڑھ کر 86روپے ہو گیا ہے جبکہ پرچون سطح ایک کلو چینی کی قیمت 90روپے تک پہنچ گئی ہے۔ مختلف علاقوں کے رہائشیوں نے رابطہ کر کے بتایا کہ ان کو 20کلو آٹے کا تھیلا 860روپے میں نہیں مل رہا ہے اگر مل بھی رہا ہے تو دکاندار صرف اپنے جاننے والے کسٹمرز کو ایک ہزار روپے تک بلیک میں فروخت کر رہے ہیں۔ دریں اثنا پاکستان فلور ملز ایسوسی ایشن کے چیئرمین عاصم رضا نے کہا کہ لاہور سمیت پنجاب کی 90 فیصد فنکشنل فلور ملز کو سرکاری گندم کے کوٹے کا اجرا شروع ہو گیا ہے اور آئندہ چند روز میں لاہور سمیت پورے صوبے میں وافر مقدار میں آٹے کی دستیابی ہو گی۔ فلور ملز کے مقرر کردہ 860 روپے کے نرخوں پر 20 کلو کا تھیلا فراہم کر رہی ہیں۔

ای پیپر-دی نیشن