• news

پاک افغان ٹاسک فورسز کے اہم اجلاس آج ہوں گے‘ صدارت سپیکر اسد قیصر کریں گے

اسلام آباد (وقائع نگار خصوصی) پاکستان کی قومی اسمبلی آج جمعرات کو چار ٹاسک فورسز کے اجلاسوں کی میزبانی کرے گی۔ سپیکر قومی اسمبلی پہلے اجلاس کے صدارت کریں گے۔ پہلی ٹاسک فورس افغان جانے والے کنٹینر ٹریفک کی کلیرنس کے لئے قیام کی گئی۔ دوسری ٹاسک فورس افغانستان کے ساتھ سرحدی تجارت اور ویزا کے جلد اجراء میں حائل مشکلات کا جائزہ لینے جبکہ تیسری ٹاسک فورس افعانستان سے درآمد کیئے گئے مال پر کسٹم ڈیموریج کے معاملات پر تبادلہ خیال کرے گی۔ چوتھی ٹاسک فورس پاکستان آمد اور روانگی کے وقت کنٹینرز کی ٹریکنگ اور سکیننگ سے متعلق معاملات کا جائزہ لے گی۔ یہ اجلاس سپیکر اسد قیصر کی خصوصی دعوت پر منعقد ہو رہا ہے جس میں وزیر دفاع پرویز خٹک، وزیر اعلی کے پی کے محمود خان، وزیر اعظم کے معاون خصوصی برائے اسٹیبلشمنٹ، اراکین پارلیمنٹ، افغانستان کے لئے پاکستان کے خصوصی ایلچی اور دیکر متعلقہ وفاقی سیکریٹریز ، چیف سیکرٹریز صوبہ خیبر پی کے اور بلوچستان کے علاوہ دیگر متعلقہ سٹیک ہولڈرز بھی اجلاس میں شرکت کریں گے۔

ای پیپر-دی نیشن