فرمودہ اقبال
اقوام کے عروج و زوال کے اسباب بہت خفی ہوتے ہیں‘ اس لئے ان کا پتہ لگانا بہت مشکل ہے۔ ہم کو جوکچھ معلوم ہوتا ہے‘ وہ علامات ہیں نہ کہ اسباب۔ قومی عروج انتہائی نظم و ضبط کی صفت پر موقوف ہے۔ ظاہر ہے کہ قانون کی اطاعت بہت مشکل چیز ہے اور اس کیلئے بڑی ہمت درکار ہے۔
(علامہ اقبال سے یوسف سلیم چشتی کی ملاقات میں گفتگو سے اقتباس)