مذہب سے متعلق بیان پر شہداء فاؤنڈیشن نے خواجہ آصف کی نااہلی کیلئے ریفرنس سپیکر کو بھیج دیا
اسلام آباد (وقائع نگار خصوصی) شہداء فاؤنڈیشن آف پاکستان نے مذہب سے متعلق بیان پر مسلم لیگ (ن) کے پارلیمانی لیڈر خواجہ محمد آصف کی نااہلی کیلئے ریفرنس سپیکر قومی اسمبلی کو ارسال کر دیا ہے۔ ریفرنس میں کہا گیا ہے کہ تمام مذاہب کو برابر قرار دیکر پاکستان مسلم لیگ نواز کے رہنماء خواجہ محمد آصف آئین پاکستان کے آرٹیکل 62ون ای کے تحت رکن قومی اسمبلی رہنے کے اہل نہیں رہے۔ بدھ کو پاکستان مسلم لیگ نواز کے مرکزی رہنماء و رکن قومی اسمبلی خواجہ محمد آصف کی نااہلی کے لئے ریفرنس شہداء فاؤنڈیشن آف پاکستان کے ترجمان شہداء فاؤنڈیشن حافظ احتشام احمد نے ارسال کیا ہے، ریفرنس آئین پاکستان کے آرٹیکل 63 دوکے تحت ارسال کیا گیا ہے۔