• news

کسانوں کو کھادوں کی خریداری پر سبسڈی دی جائیگی: فخر امام

اسلام آباد (نامہ نگار) وفاقی وزیر برائے قومی غذائی تحفظ و تحقیق سید فخر امام نے کہا ہے کہ کسانوں کو کھادوں کی خریداری پر37ارب روپے کی سبسڈی دی جائے گی، زرعی پیکج کے تحت زرعی قرضوں پر مارک اپ میں کمی کیلئے 8.8ارب روپے مختص کیے گئے ہیں۔ ان خیالات کا اظہاروفاقی وزیر برائے قومی غذائی تحفظ و تحقیق سید فخر امام نے ایف اے او کے ورچوئل ریجنل مشاورتی تکنیکی اجلاس سے خطاب کر تے ہوئے کیا،سید فخر امام نے کہا کہ پاکستان کی تقریبا 75فیصد برآمدات زراعت پر مبنی ہیں،پاکستان کو زلزلے ، سیلاب اور خشک سالی جیسے بے شمار چیلنجز کا سامنا کرنا پڑا ہے اور اب کویڈ19ہمیں نقصان پہنچا رہی ہے۔سید فخر امام نے کہا کہ اس وبا کے دوران ہماری حکومت نے بہت سے پیکج دیے ہیں، پیکج کے تحت کسانوں کوکھاد پر سبسڈی دی جائے گا، زرعی قرضوں پرشرح سود میں کمی لائی جائے گی،وفاقی وزیر نے کہا کہ کاٹن سیڈز اور سفید مکھی کے خاتمے کیلئے کیڑے مار ادویات کی خریداری اورمقامی طور پر تیار کردہ ٹریکٹروں پرسیلز ٹیکس میں سبسڈی پیکج کا حصہ ہے۔

ای پیپر-دی نیشن