سیالکوٹ: کرونا ٹیسٹ کی شرط،حاملہ خاتون نے لیبارٹری کے دروازے پر بچے کو جنم دیدیا
سیالکوٹ(نما ئند ہ خصو صی)گورنمنٹ سردار بیگم ہسپتال کے ڈاکٹروں و عملہ کی غفلت یا ٹیسٹوں کی فیس کا لالچ ، حاملہ خاتون نے لیبارٹری کے دروازے میں بچے کو جنم دیدیا ، تفصیلات کے مطابق سیالکوٹ کے دوسرے بڑے سرکاری ہسپتال گورنمنٹ سردار بیگم ہسپتال میں گزشتہ روز نواحی گاؤںسے آئی حاملہ خاتون شازیہ بی بی جومعمول کے مطابق اپنا چیک اپ مذکورہ ہسپتال سے کرواتی رہی اورگزشتہ روز ایمرجنسی کی صورت میں حاملہ خاتون کو فوری طور پرہسپتال کے گائنی ایمرجنسی شعبہ میں بھیجا گیا جہاں پر موجود ڈیوٹی سٹاف ، ڈاکٹرز اور عملہ نے حاملہ خاتون سے ناروا سلوک کر کے حاملہ کو پہلے ایک بار پھر تازہ کرونا کے ٹیسٹ کروانے کی ہدایت کی اور ایمرجنسی سے نکال کردیا ۔ عملہ و ڈاکٹروں کی منت سماجت کے باوجود انہوں نے بے بس مریضہ اور لواحقین کی ایک نہ سنی اور انہیں لیبارٹری بھیج دیا ۔ حاملہ خاتون نے لیبارٹری میں فیس جمع کروانے کے لیبارٹری میں اپنا خون دے ہی رہی تھی کہ اسی دوران لیبارٹری کے دروازے پر خاتون کے ہاں بچے کی پیدائش ہو گئی ۔ خاتون کے اہل خانہ اور ہسپتال میں آئے لوگوں نے ڈاکٹروں و عملہ کی بے حسی اور لاپرواہی کی شدید مذمت کرتے ہوئے فوری نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے ۔