شہزادہ سلطان نے ڈی آئی جی انویسٹی گیشن لاہورکے عہدے کا چارج سنبھال لیا
لاہو(نامہ نگار)نئے تعینات ہونے والے ڈی آئی جی انویسٹی گیشن لاہورشہزادہ سلطان نے عہدے کا چارج سنبھال لیا ہے۔تفصیلات کے مطابق ڈی آئی جی شہزادہ سلطان نے عہدے کا چارج سنبھالتے ہی انویسٹی گیشن ہیڈ کوارٹرز میں ڈویڑنل ایس پیز اور دفتری عملے سے علیحد ہ علیحدہ میٹنگزکیں۔ ایس ایس پی انویسٹی گیشن ذیشان اصغر نے کرائم کے حوالے سے ڈی آئی جی انویسٹی گیشن کو تفصیلی بریفنگ بھی دی۔ڈی آئی جی انویسٹی گیشن نے ڈویڑنل ایس پیز کوسنگین مقدمات میں ملوث ملزمان کو جلد از جلد گرفتارکرنے کی ہدایات بھی جاری کیں۔