پنجا ب کی آبادی 2.3فیصد کے تناسب سے بڑھ رہی ہے :صوبائی وزیر بہبو د آبادی
لاہور(کامرس رپورٹر +لیڈی رپورٹر)صوبائی وزیر بہبو د آبادی کرنل (ر) سر دا ر ہاشم ڈوگر نے کہا ہے کہ پنجا ب کی آبادی 2.3فیصد کے تناسب سے بڑھ رہی ہے اس وقت پنجاب کی کل آبا دی 11کروڑ ہے اگر ایسے ہی بڑھتی گئی تو آئندہ 3سال میں یہ12کروڑ10لاکھ تک پہنچ جائے گی ۔اس امر کا اظہار انہوں نے گزشتہ روزملٹی سیکٹورل نیوٹریشن،پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ بور ڈ کی جانب سے ماری سٹوپس سوسائٹی کے اشتراک سے منعقدہ سیمینار میں خطاب کرتے ہوئے کیا ہے۔سیمینار میںچیئر مین پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ حامد یعقو ب شیخ،،سیکر ٹری عمران سکندر بلوچ، سیکر ٹری بہبو د آبادی بہادر قاضی ،ایگزیکٹیو ڈائریکٹر ملٹی سیکٹورل نیوٹریشن ڈاکٹر سہیل ثقلین ،گورنمنٹ لائزن اینڈ مارکیٹ ڈویلپمنٹ پنجا ب ماری سٹوپس سوسائٹی کی سر براہ جویریہ اعجاز سمیت یونیسف ،ڈیفیڈ ،سن اورعالمی ادارے صحت کے نمائندگان سمیت دیگر اداروں کے نمائند گان نے شرکت کی۔