• news

لاہور میںتعمیر اپارٹمنٹس کی گرائونڈ بریکنگ وزیراعظم سے کرائی جائے گی :محمود الرشید

لاہور (پ ر) ایل ڈی اے سٹی کے قریب تعمیر کئے جانے والے اپارٹمنٹس کی گرائونڈ بریکنگ وزیراعظم عمران خان سے کروائی جائے گی۔ صوبائی وزیر ہائوسنگ میاں محمود الرشید نے ان خیالات کا اظہار ایل ڈ ی اے آفس میں اجلاس کے دوران کیا۔ ایل ڈی اے کے وائس چیئر مین ایس ایم عمران نے اس موقع پر بریفینگ دیتے ہوئے بتایا کہ ایل ڈی اے موضع ہلوکی میں ساڑھے آٹھ ہزار کنال اراضی پر 35ہزار رہائشی اپارٹمنٹ تعمیر کرے گا ۔

ای پیپر-دی نیشن