• news

بیوروکریسی میںاعلیٰ افسروں کے تقرر و تبادلے، نوٹیفکیشن جاری

اسلام آباد(نمائندہ نوائے وقت)وفاقی حکومت نے بیوروکریسی میںاعلیٰ افسران کے تقرر و تبادلے کر دئیے ہیں ،اسٹیبلشمنٹ ڈویژن نے باضابطہ نوٹیفکیشن جاری کردیا، نوٹیفکیشن کے مطابق یڈمنسٹریٹو سروس گریڈ 22کے محمد علی شہزادہ کو سیکرٹری بین الصوبائی رابطہ کے عہدے سے ہٹا دیا گیامحمد علی شہزادہ کو اسٹیبلشمنٹ ڈویژن رپورٹ کرنے کی ہدایت کی گئی ہے ، گریڈ 22میں ترقی پر آڈٹ اینڈ اکاونٹس سروس کے عبدالغفران سیکرٹری بین الصوبائی رابطہ تعینات کر دئیے گئے ، عبدالغفران اس سے قبل ایڈیشنل سیکرٹری کابینہ ڈویژن تعینات تھے ،ایڈ منسٹریکٹیو گروپ کے گریڈ 18کے افسر لیفٹیننٹ ریٹائرڈ سعد بن اسداسٹییبلشمنٹ ڈویژن رپورٹ کرنے کی ہدایت کی گئی ہے وہ اس سے پہلے سی ڈی اے میں خدمات سرانجام دے رہے تھے ،اسٹیبلشمنٹ ڈویژن نے باضابطہ نوٹیفکیشن جاری کردیا۔

ای پیپر-دی نیشن