• news

فنکار برادری جنوری سے بیروزگار، سینئر اداکارہ ہو ں ،مالی امداد کی جائے:میرا

لاہور(کلچرل رپورٹر) اداکارہ میرا نے مالی مدد کے لئے وزیراعظم کو خط لکھا ہے انہوں نے خط میں لکھا کہ آپ کے علم میں ہے کہ کرونا کے باعث پوری دنیا میں معاشی صورتحال متاثر ہوئی۔ پاکستان میں فنکار طبقہ جنوری 2020 سے بیروزگاری کا شکار ہیں۔ اس وبا سے پھیلنے والی بیماری تو مہلک ہے لیکن بیروزگاری اس سے بھی بڑا عذاب ہے۔حکومت کی جانب سے غریب مستحقین میں امدادی رقوم کے ساتھ ایس او پیز کے تحت کاروبار کی اجازت کی وجہ سے آج پاکستان میں کورونا بھی کنٹرول ہے اور مزدور کو بھی روزگار دستیاب ہے۔ تاہم اب بھی ایسے کچھ شعبہ ہیں جو بندش کا شکار ہیں اور اس میں فنکار طبقہ بھی شامل ہے۔ وزیراعظم صاحب میں ایک سینیئر اداکارہ ہوں اور مالی مشکلات کا شکار ہوں اس مشکل وقت میں آپ ایک امید کی کرن ہیں،آپ سے التماس ہے کہ میری مدد فرمائی جائے، فنکاروں کی مالی اعانت کے فنڈز آرٹسٹ ریلیف فنڈ سے میری مالی مدد کی جائے ۔

ای پیپر-دی نیشن