• news

عید سے قبل انکم ٹیکس ری فنڈ ملیں گے: مشیر خزانہ

اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) مشیر خزانہ عبدالحفیظ شیخ کی زیر صدارت اجلاس ہوا۔ مشیر خزانہ نے کہا کہ عید سے پہلے انکم ٹیکس ری فنڈ ملیں گے۔ پانچ کروڑ تک انکم ٹیکس کے ری فنڈ ادا کر دیں۔ پہلے مرحلے میں ایک کروڑ 80لاکھ روپے کے ری فنڈ جاری کریں گے۔ گزشتہ مالی سال 140ارب روپے کا ٹیکس ری فنڈ دیا گیا۔ اعلامیہ کے مطابق ایکسپورٹ انڈسٹری کیلئے بجلی و گیس کی سبسڈی سے متعلق امور کا جائزہ لیا۔ بجلی اور گیس کیلئے 20ارب روپے کی سبسڈی مختص کی ہے۔

ای پیپر-دی نیشن