تمام نامزد بینکوں کو حج درخواست گزاروں کی رقم 28 جولائی تک واپس کرنے کی ہدایا ت
اسلام آباد (وقائع نگار خصوصی)) وزارت مذہبی امور کے ترجمان نے کہا ہے کہ وزارت نے تمام نامزد بینکوں کو حج درخواست گزاروں کی 28 جولائی تک رقم واپس کرنے کی ہدایات جاری کی ہیں، مذہبی امور نے پیسے بینکوں میں رکھنے یا کوئی نیا اکائونٹ کھولنے کی کوئی ہدایت جاری نہیں کی۔ جمعرات کو ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ وزارت کی جانب سے حج درخواست گزاروں کو واجبات واپس لینے کی ہدایات دوبارہ جاری کر دی گئی ہیں۔ حج درخواست گزار جلد سے جلد اپنے واجبات بینکوں سے واپس نکلوا لیں۔ تمام نامزد بینکوں کو 28 جولائی تک رقوم کی واپسی کا عمل مکمل کرنے کی ہدایات کر دی ہیں۔ وزارت نے بینکوں میں پیسے رکھنے یا نیا اکائونٹ کھلوانے کی کوئی ہدایت جاری نہیں کی۔ تمام نامزد بینک بلاکٹوتی تمام واجبات ادا کرنے کے پابند ہیں۔ وزارت تمام عازمینِ حج کو رقوم کی باسہولت واپسی کیلئے بینکوں سے مسلسل رابطہ میں ہے، کسی مشکل یا پریشانی کی صورت میں صارفین مذہبی امور کے شکایات نمبر پر رابطہ کریں۔