انٹربنک مارکیٹ میں ڈالر 32پیسے مہنگا، سونے کی فی تولہ قیمت میں 50روپے اضافہ
لاہور(کامرس رپورٹر) انٹر بینک مارکیٹ میں ڈالر بتیس پیسے مہنگا ہو گیا۔ سٹیٹ بینک کے مطابق ڈالر کی قدر 32 پیسے کے اضافے سے 166 روپے 99 پیسے رہی،وپن مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت فروخت 30 پیسے کے اضافے سے 167 روپے 30 پیسے ہو گئی ۔دریں اثناء ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت میں 50 روپے اضافہ ہوگیا۔ نئی قیمت ایک لاکھ 9 ہزار 350 روپے ہوگئی۔