• news

فیصل آباد‘ نوجوان نہر میں کود گیا‘ ساہیوال: عشق میں ناکامی پر لڑکے کی خود کشی

ساہیوال، فیصل آباد (نمائندہ نوائے وقت + آن لائن) محبت میں ناکامی پر ساہیوال کے نوجوان نے ٹرین کے آگے لیٹ کر جان دے دی۔ فیصل آباد میں گھر والوں سے جھگڑ کر نوجوان خود کشی کیلئے نہر میں کود گیا۔ تفصیلات کے مطابق ساہیوال میں دیپالپور کا 26 سالہ تعلیم یافتہ نوجوان احمد نواز ایک لڑکی سے عشق کرتا تھا، عشق میں ناکامی پر دلبرداشتہ ہو گیا اور جھال روڈ پر ریلوے پھاٹک بھٹو نگر پر ٹرین کے نیچے لیٹ کر خود کشی کر لی اور نوجوان کا سر دھڑ سے علیحدہ ہو گیا۔ نعش پوسٹمارٹم کے بعد ورثاء کے سپرد کر دی گئی۔ فیصل آباد سے آن لائن کے مطابق گھر والوں سے جھگڑ کر نوجوان عبداﷲ پور چوک کے قریب نہر میں کود گیا، اسلام نگر چاندنی چوک کے رہائشی 25 سالہ عبداﷲ کا کسی بات پر گھر والوں سے جھگڑا ہو گیا جس پر اُس نے دل برداشتہ ہو کر نہر میں چھلانگ لگا دی۔ باپ نے بیٹے کو نہر میں چھلانگ لگاتے دیکھ کر ریسکیو1122 کو اطلاع کی جس پر ریسکیو ٹیموں نے فوری طور پر نوجوان کی تلاش شروع کر دی۔

ای پیپر-دی نیشن