• news

بچوں کے اغوا کی روک تھام پاکستان‘ امریکہ معاہد ہ طے پا گیا

اسلام آباد (آئی این پی) امریکا اور پاکستان میں بچوں کے اغوا کی روک تھام سے متعلق معاہدہ طے پاگیا، دونوں ممالک بچوں کی بازیابی کیلئے ملکر کام کریں گے، معاہدہ پر یکم اکتوبرسے عمل درآمد شروع ہوجائے گا۔تفصیلات کے مطابق امریکی محکمہ خارجہ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ پاکستان اورامریکا کے درمیان بچوں کی تحویل کے مقدمات کا فیصلہ بین الاقوامی تسلیم شدہ قانونی طریقہ کار کے مطابق حل کرنے کا معاہدہ ہوگیا ہے، معاہدے پر یکم اکتوبر سے عمل درآمد شروع ہوگا۔معاہدے کے مطابق دونوں ملک بچوں کے تحفظ کے لیے اپنی مشترکہ ذمے داریاں انجام دیں گے، والدین کے درمیان بچوں کی تحویل سے متعلق تنازعات سے بچنا اور بین الاقوامی مقدمات کو حل کرنا معاہدے کی اعلی ترجیحات میں شامل ہے۔امریکی محکمہ خارجہ نے کہا معاہدے سے دونوں ممالک کے تعلقات میں مزید وسعت آئے گی ، ہیگ کنونشن بچوں کا بین الاقوامی سطح پر اغوا اور ان کی محفوظ واپسی ممکن بنانے میں کلیدی اہمیت رکھتا ہے، کنونشن میں پاکستان کی شمولیت خوش آئند ہے۔یہ کنونشن دونوں ملکوں میں سول قانون کے تحت واپسی کی سرزمین من والدین کی دادرسی کی فراہمی ہے جنوری کو ان کی اپنی مرضی کے مطابق جنگ جائز تحویل سے لے کر بیرون ملک جایا جا رہا ہے۔

ای پیپر-دی نیشن