• news

دوہری شہریت: نااہلی درخواست پر فیصل واوڈا 20 جولائی کو الیکشن کمشن طلب

کراچی (نیٹ نیوز) الیکشن کمیشن نے وفاقی وزیر فیصل واوڈا کی نااہلی کی درخواست 20 جولائی کو سماعت کے لیے مقرر کردی۔ درخواست گزار قادر خان مندوخیل ایڈووکیٹ اور دیگر نے فیصل واوڈا کے خلاف دوہری شہریت چھپانے پر ان کی نااہلی کی درخواست دائر کررکھی ہے۔ الیکشن کمیشن نے فیصل واوڈا اور درخواست گزاروں کو بھی 20 جولائی کو طلب کیا ہے۔ چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ کی سربراہی میں بینچ درخواست پر سماعت کرے گا جس کے لیے الیکشن کمیشن نے فیصل واوڈا کو بذات خود یا وکیل کے ذریعے پیش ہونے کی ہدایت کی ہے۔ فیصل واوڈا نے عام انتخابات میں این اے 249 سے الیکشن میں کامیابی حاصل کی تھی۔ رواں سال جنوری میں ایک صحافی نے اپنی رپورٹ میں انکشاف کیا تھا کہ فیصل واوڈا نے کا عام انتخابات میں کاغذات نامزدگی جمع کراتے وقت دوہری شہریت کو چھپایا تھا۔

ای پیپر-دی نیشن