سرکاری سکولوں کے کمپیوٹر ٹیچرز وفد کے مراد راس سیکرٹری سکولز سے مذاکرات: احتجاج 15 اگست تک ملتوی
لاہور (سٹاف رپورٹر) پنجاب گورنمنٹ سکولز ایسوسی ایشن آف کمپیوٹر ٹیچرز پنجاب کے وفد کی وزیر تعلیم ڈاکٹر مراد راس سے میٹنگ ہوئی۔ وزیرتعلیم کی معاونت سی ای او ایجوکیشن پرویز اختر نے کی۔ قیادت پیکٹ پنجاب کے صوبائی صدر کاشف شہزاد چودھری نے کی۔ وفد میں شہزدا ندیم قیصر، واصل خان، ظہیر بابر، محمد کاشف بٹ، محمد وقار گجر، محمد فاروق، فرخندہ وہاب، صائمہ نعیم، میاں عمران طفیل، محمد دائود، کاشف حسین ودیگر شامل تھے۔ دو روز قبل پیکٹ پنجاب کے وفد نے سیکرٹری سکولز سارا اسلم، سپیشل سیکرٹری سکولزڈاکٹر سہیل شہزاد اور ان کی ٹیم سے بھی مذاکرات کئے تھے۔ جس میں کمپیوٹر ٹیچرز نے اپنا احتجاج 15 اگست تک ملتوی کر دیا۔ کاشف شہزاد چودھری نے کہا کہ اگر مسائل حل نہ ہوئے تو دوبارہ احتجاج کیا جائے گا۔ وزیر تعلیم پنجاب اور سیکرٹری سکولز پنجاب نے پیکٹ پنجاب کے مطالبات کو جائز قرار دیا اور جلد حل کرنے کا وعدہ کیا۔ وزیر تعلیم کاکہنا تھا کی ای ٹرانسفر میں آنے والی مشکلات کو دور کیا جائے گا۔ کمپیوٹر الاونس کی سمری فوری دوبارہ فنانس کو بھجوا رہے ہیں۔ سیکنڈری سکول ایجوکیٹرز کی غیر مشروط مستقلی کی کیبنٹ سے جلد منظوری لے لیں گے۔ سیشن 2016اور سیشن 2017 کے ایس ایس ایز کو بھی سمری میں شامل کروائیں گے۔ سیشن 2018 کو بھی اسی طرز پر مستقل کروا دیں گے۔ ٹائم سکیل کا مسلہ فوری حل کیا جائے گا۔ ای ایس ٹی کمپیوٹر سائنس (EST-CS)سے ایس ایس ٹی کمپیوٹر سائنس (SST-CS) اور ایس ایس ٹی کمپیوٹر سائنس (SST-CS)سے سبجیکٹ سپیشلسٹ کمپیوٹر سائنس(SS-CS) کا سروس سٹرکچربنانے پر اتفاق ہوا۔ کمپیوٹر لیب انچارج، قاری ٹیچرز، لیب اٹنڈینٹ کی اپگر یڈیشن کی سمری کی منظوری بھی کروائی جائے گی۔ پنجاب بھر کے ہائر سیکنڈری سکولوں میں سبجیکٹ سپیشلسٹ کمپیوٹر سائنس(SS-CS) کی آسامیاں دی جائیں گی۔ پنجاب بھر کے سرکاری سکولوں میں ایلیمنٹری اور سیکنڈری سطح پر تعداد کے مطابق کمپیوٹر ٹیچرز بھرتی کئے جائیں گے۔