شہباز شریف کی سیاست کا سورج نواز شریف کی طرح غروب ہونے کو ہے، فیاض الحسن چوہان
راولپنڈی(اپنے سٹاف رپورٹر سے) وزیر اطلاعات پنجاب فیاض الحسن چوہان نے کہا ہے کہ شہباز شریف کی سیاست کا سورج نواز شریف کی طرح غروب ہونے کو ہے اپنی گرتی ہوئی سیاست کو بچانے کے لئے شہباز شریف، حمزہ شہباز اور سارے لیگی ترجمان سر توڑ کوششیں کر رہے ہیں 1990میں شہباز شریف کے ظاہر کردہ اثاثوں کی مالیت 21لاکھ تھی یہ اثاثے 1998میں 1 کروڑ8 لاکھ اور 2018 میں اہل و عیال سمیت 7 ارب سے زائد ہو گئے پی پی 17میں انسداد ڈینگی مہم کے تحت ان ڈور اور آئوٹ ڈور سرویلنس میں تیزی لائی جائے اور ریفیوزل کیس کو خصوصی طور پر فوکس کیا جائے ان خیالات کا اظہار انہوں نے پبلک سیکرٹریٹ صادق آباد میںانسداد ڈینگی سے متعلق اجلاس کے دوران کیا انہوں نے کہا کہ شہباز شریف کے ڈھکے چھپے اور غیر اعلانیہ اثاثوں کی مالیت ظاہر کردہ اثاثوں سے کئی ہزار گنا زیادہ ہے فیاض الحسن چوہان نے مزید کہا کہ نیب اور احتسابی اداروں نے آلِ شریف کی جدید سائنسی بنیادوں پر استوار کرپشن کا کچا چٹھا کھول کر عوام کے سامنے رکھ دیا ہے لیگی ترجمانوں کی فوج اپنی پارٹی قیادت کی اس لازوال کرپشن سے عوام کی توجہ ہٹانے کے لئے سارا دن پی ٹی آئی اور وزیرِ اعظم عمران خان پر الزام تراشی اور دشنام طرازی میں مصروف رہتے ہیںوزیراطلاعات پنجاب نے یہ بھی کہا کہ پاکستانی عوام آلِ شریف کی ساری کرتوتوں اور کارستانیوں سے بخوبی واقف ہیں اور لیگی ترجمانوں کے الٹے سیدھے بیانات اور پی ٹی آئی پر الزامات سے عوام کا موقف مسلم لیگ (ن)کے حق میں تبدیل نہیں ہو سکتادریں اثنا انسداد ڈینگی اجلاس کے دوران انہوں نے کہاکہ حلقہ پی پی 17میں انسداد ڈینگی مہم کے تحت ان ڈور اور آئوٹ ڈور سرویلنس میں تیزی لائی جائے اور ریفیوزل کیس کو خصوصی طور پر فوکس کیا جائے ڈینگی کا خاتمہ ہم سب کی مشترکہ ذمہ داری ہے ڈینگی سے بچائو اور حفاظتی تدابیر سے متعلق عوام میں شعور و آگاہی پیدا کی جائے ان ڈور سرویلنس کے دوران اور دیگر جگہوں پر لاروا ملنے کی صورت میں پہلے مالکان کو نوٹس دیئے جائیں مالکان کی طرف سے وارننگ کے بائوجود تعاون نہ کرنے والوں کے خلاف قانونی کاروائی عمل میں لائی جائے انسداد ڈینگی مہم کے دوران فیلڈ میں کام کرنے والے سپر وائزر یوسی چیئرمینوں کے ساتھ باہمی روابط کو یقینی بنائیں تاکہ درپیش مسائل کو حل کرکے ڈینگی کو پھیلنے سے روکا جا سکے انچارج انسداد ڈینگی پروگرام راول ٹائون ڈاکٹر وقار ، شکیل چوہان، نفیس خان ،چوہدری عامر،فیلڈ سپر وائرز، مختلف یوسیز کے چیئرمین راجہ ناصر، راجہ آصف نعیم ، طاہر حسن ، منصور پراچہ ، مسعود شاہ ، طاہر خان، مختار ستی، گل زرین بھٹی ، جیدی پاپو،حاجی اظہر اقبال ستی عمران نذیر ، کامران خان، جنید ظہور ، سردار یوسف ، ممتاز خان اور دیگر نے اجلاس میں شرکت کی۔