بے بس ایم این اے ہوں: عامر لیاقت کراچی میں لوڈشیڈنگ پر استعفے کا اعلا ن
کراچی (آئی این پی) پاکستان تحریک انصاف کے رکن قومی اسمبلی عامر لیاقت نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر اپنے بیان میں کہا ہے کہ اعتراف کرتا ہوں میں کراچی کا ایک بے بس ایم این اے ہوں۔ شہر کے لوگوں کو بجلی فراہم کرانے سے قاصر ہوں۔ وزیراعظم سے وقت مانگا ہے ملکر انہیں استعفیٰ پیش کردونگا۔