• news

شہزاد اکبر نے ثابت کیا وہ چینی،آٹے اور پٹرول مافیا کے ترجمان ہیں:مریم اورنگزیب

لاہور(نوائے وقت رپورٹ) مسلم لیگ (ن) کی سیکرٹری اطلاعات مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ معاون خصوصی احتساب شہزاد اکبر نے ثابت کیاکہ وہ چینی، آٹا اور پٹرول مافیا کے ترجمان ہیں۔ ایک بیان میں مریم نے کہا کہ عمران نے چینی کی برآمد ، سبسڈی اور قیمتوں میں اضافے اور بحران کے ذمہ دار مافیا کو بچانے کے لئے ہدایات دیں ، عمران کی زیرقیادت مافیا نے انکوائری کمشن بنایا۔ انہوں نے کہا کہ یہ عمران کا وہی مافیا ہے جس نے جہانگیر ترین کو راتوں رات اپنے نجی جیٹ میں فرار کرنے میں مدد فراہم کی۔

ای پیپر-دی نیشن