• news

بیرونی سرمایہ کاری میں 88 فیصد اضافہ‘ چین سرفہرست رہا: سٹیٹ بنک

اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) سٹیٹ بنک نے کہا ہے کہ گزشتہ ماہ جون کے دوران 17 کروڑ 50 لاکھ ڈالر کی بیرونی سرمایہ کاری ریکارڈ ہوئی۔ سال 2019ء میں 10 کروڑ 20 لاکھ ڈالر کی سرمایہ کاری ریکارڈ ہوئی تھی۔ گزشتہ مالی سال کے دوران سرمایہ کاری میں 88 فیصد اضافہ ہوا۔ مالی سال 2020ء کے دوران چین نے سب سے زیادہ سرمایہ کاری کی۔ گزشتہ مالی سال چین نے 84 کروڑ 40 لاکھ ڈالر کی سرمایہ کاری کی۔ ناروے نے گزشتہ سال 40 کروڑ 20 لاکھ ڈالر کی سرمایہ کاری کی۔

ای پیپر-دی نیشن