23اشیاء کی قیمتیں بڑھیں‘ مہنگائی میں 10.29فیصد اضافہ ہوا:ادارہ شماریات
ملتان (نیوز رپورٹر) ادارہ شماریات پاکستان نے مہنگائی کی ہفتہ وار رپورٹ جاری کردی ہے جس کے مطابق16جولائی2020 کواختتام پذیر ہونے والے ہفتہ کے دوران مہنگائی کی شرح 10.29فیصدجبکہ گزشتہ ہفتہ کے مقابلہ میں یہ شرح منفی 0.01فیصدرہی ہے۔ ملک کے 17بڑے شہروں سے 51اشیاء کی قیمتوں کاتقابلی جائزہ لیاگیا جس میں سے23اشیاء کی قیمتوں میں اضافہ10اشیاء کی قیمتوں میں کمی جبکہ 18اشیاء کی قیمتوں میں استحکام رہا ہے۔اس ہفتہ کے دوران ملک میں لہسن،چینی،انڈہ(فارمی)،آلو،دہی ،لان(کپڑا)،چاول باسمتی(ٹوٹا)،مٹن ،خوردنی تیل،دودھ(تازہ)،پیاز،چاول اری6/9،جارجٹ،دال چنا،سگریٹ، بیف پلیٹ، چکن(زندہ)،چائیکاکپ ،گڑ،خشک دودھ،موٹالٹھااوربیف کی قیمتوں میں اضا فہ ٹماٹر،آٹا،دال مسور،نمک، کوکنگ آئل،ویجیٹیبل گھی،دال مونگ،کیلا،ایل پی جی(سلنڈر)،دال ماش کی قیمتوں میں کمی جبکہ سرخ مرچ(پسی ہوئی)،صابن، گھی(کھلا)،ھائی سپیڈ ڈیزل، پیٹرول،دال پلیٹ،چائے، ماچس،آگ جلانے والی لکڑی، انرجی سیور، واشنگ سوپ،ڈبل روٹی، الیکٹرک چارجز، گندم، مٹی کا تیل ،سینڈل،چپل،گیس چارجز ،لوکل کال کی قیمتوںمیں استحکام رہا ہے۔