عمران خان سے دیرینہ تعلق‘ مسلم لیگ (ن) میں ہی رہوں گا: جلیل شرقپوری
شرقپور شریف (نامہ نگار) مسلم لیگ (ن) کے پلیٹ فارم سے منتخب ہوا تھا تو انشاء اللہ مسلم لیگ ن میں ہی رہوں گا۔ نہ تو میں نے ایسا کوئی اعلان کیا ہے نہ میری مسلم لیگ ن سے کوئی ناراضگی ہے۔ وزیراعظم عمران خان سے میرا دیرینہ تعلق ہے۔ ان خیالات کا اظہار ممبر صوبائی اسمبلی سجادہ نشین آستانہ عالیہ شیر ربانی شرقپور شریف صاحبزادہ میاں جلیل احمد شرقپوری سابق ایم این اے وضلع ناظم شیخوپورہ نے اپنی رہائشگاہ پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا عوامی مسائل کیلئے وزیراعلیٰ پنجاب سے ملے جو انہوں نے فوری حل کئے اور حلقہ کیلئے 20 کروڑ روپے کے فنڈز بھی دئیے۔