• news

عدالت عظمیٰ آزاد کشمیر نے ہائیکورٹ کے 5 ججز کی تقرری کالعدم قرار دیدی

مظفرآباد (این این آئی) چیف جسٹس آزاد جموں وکشمیر سپریم کورٹ جسٹس راجہ سعید اکرم خان کی سربراہی میں قائم دو رکنی بینچ نے ہائیکورٹ میں ججز تقرری کیس کا فیصلہ سنا دیا۔ ہائیکورٹ کے5ججز کی تقرریاں ماورائے آئین قرار دیتے ہوئے کالعدم قراردے دی گئیں۔ 136صفحات پر مشتمل فیصلہ چیف جسٹس آزاد جموں وکشمیر جسٹس راجہ سعیداکرم خان نے تحریر کیا ہے۔ چوہدری محمد منیر کو بطور سیشن جج واپس کرنے کا حکم دیا گیا ہے۔ مجاز اتھارٹی کو حکم دیا گیا ہے کہ آزاد جموں وکشمیر کی عدالتی تاریخ کے مشہور مقدمہ یونس طاہر کیس میں دی گئی ہدایات کو ملحوظ خاطر رکھتے ہوئے ہائیکورٹ میں ججز کی تقرریوں کیلئے دوبارہ پراسس کیا جائے۔ یاد رہے کہ ہائیکورٹ کے پانچ ججز کی تقرریوں کے خلاف راولاکوٹ، میرپور، مظفرآباد اور دیگر اضلاع سے الگ الگ رٹ پٹینشنز دائر کی گئی تھیں۔

ای پیپر-دی نیشن