• news

شہباز شریف کی طبیعت خراب ڈاکٹرز نے گھر رہنے کی ہدایت کر دی

اسلام آباد (وقائع نگار خصوصی) شہباز شریف کی طبیعت خراب ہوگئی۔ خاندانی ذرائع کے مطابق طبیعت ناساز ہونے پر ڈاکٹروں کی ٹیم نے شہباز شریف کا معائنہ کیا۔مسلم لیگ (ن) کی ترجمان مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ شہبازشریف کوکمزوری کے سبب ڈاکٹرزنے ہنگامی طبی امدادی فراہم کی، گزشتہ روزشہبازشریف آئین اورقانون کے تقاضوں کے سبب عدالت گئے تھے، ڈاکٹرز کے مطابق گزشتہ روز کی مشقت، دھکم پیل اور باہر جانے سے ان پر اثر ہوا۔مریم اورنگزیب نے کہا کہ معالجین کی رائے میں اینٹی باڈیز ٹیسٹ ہونے تک شہباز شریف گھر سے باہرنہ جائیں، طبی امداد کے بعد شہبازشریف بہتر محسوس کررہے ہیں۔

ای پیپر-دی نیشن