لاہور ایئرپورٹ پر اے ایس ایف سول ایوی ایشن اہلکاروں کے درمیان ہاتھا پائی منیجرکا نوٹس، انکوائری کا حکم
لاہور (نیٹ نیوز) لاہور ایئرپورٹ پر اے ایس ایف اور سول ایوی ایشن کے اہلکار کے درمیان جھگڑا ہوا جو ہاتھا پائی میں تبدیل ہوگیا۔ ایئرپورٹ ذرائع کے مطابق لاہور ایئرپورٹ پارکنگ ایریا میں اے ایس ایف کے اہلکار ارشد نے سول ایوی ایشن کے سپروائزر عامر رضا پر شدید تشدد کیا۔ دونوں کے درمیان جھگڑا شناخت کرانے کے معاملے پر شروع ہوا جو شدید لڑائی میں تبدیل ہو گیا۔ اے ایس ایف کے اے ایس آئی اور سپروائزر لاؤنجز عامر رضا کے جھگڑے کا ایئرپورٹ مینجر اختر سعید مرزا نے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے فوری انکوائری کا حکم دے دیا۔