• news

موٹاپے اور کرونا سے اموات کا آپس میں گہرا تعلق ہے: تحقیق

لندن (نیٹ نیوز) حال ہی میں یورپین جرنل آف اینڈورائنولوجی میں شائع کی جانے والی تحقیق میں اٹلی کے ہسپتال کے کرونا وائرس سے متاثرہ 482 مریضوں کا جائزہ لیا گیا۔ تحقیق میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ ایسے لوگ جن کا بی ایم آئی 30 سے 35 ہے ان میں سانس سے متعلق مسائل کے خطرات زیادہ ہیں۔ محققین کے مطابق موٹاپے کا شکار کرونا وائرس کے مریضوں میں سے 52 فیصد کو سانس سے متعلق مشکلات کا سامنا تھا‘ 36 فیصد مریضوں کو انتہائی نگہداشت وارڈ میں داخل کیا گیا۔ ان میں سے ایک چوتھائی مریضوں کو سانس لینے کے لئے وینٹی لیٹر کی ضرورت پڑی۔ موٹاپے کا شکار 30 فیصد کرونا وائرس کے مریض علامت ظاہر ہونے کے 30 دن کے اندر ہی دم توڑ گئے۔

ای پیپر-دی نیشن