گوگل، ایپل نے آن لائن نقشوں میں فلسطین کو اسرائیل میں ضم کر دیا
واشنگٹن (نوائے وقت رپورٹ) گوگل اور ایپل نے تمام آن لائن نقشوں سے فلسطین کو ہٹا دیا۔ گوگل نے فلسطین کو اسرائیل میں ضم کر دیا۔ سوشل میڈیا پر صارفین نے گوگل اور ایپل کو شدید تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے نقشہ ٹھیک کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔ یہ پہلا موقع نہیں ہے جب گوگل نے اپنے عالمی نقشے سے فلسطین کو ہٹایا ہو۔ اس سے قبل بھی گوگل یہ حرکت کر چکا ہے۔ اس حوالے سے 2016 ء میں اے چینج نامی تنظیم نے گوگل کی طرف سے عالمی نقشے سے فلسطین کو نکالے جانے پر دعویٰ کیا تھا کہ گوگل نے یہ اقدام اسرائیل کی حکومت کے دبائو پر کیا ہے۔ تنظیم کا کہنا تھا کہ گوگل کے 2 یہودی بانیوں کے اسرائیل اور اس کی قیادت سے قریبی تعلقات ہیں۔