• news

پاک ایران سرحدی شہر ماشکیل میں سمگلرز کیساتھ جھڑپ، 2 اے این ایف اہلکار شہید، 6 زخمی

کوئٹہ (بیورورپورٹ) پاک ایران سرحدی شہر ماشکیل میں اے این ایف اور سمگلرز میں جھڑپ ہوئی۔ سمگلرز کی فائرنگ سے اے این ایف کے 2 اہلکار شہید ہو گئے۔ جھڑپ میں 6 اہلکار زخمی ہوئے۔ انہیں ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔ واقعے کے بعد سمگلرز فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے۔کوئٹہ (بیورو رپورٹ)بلوچستان کے علاقے ماشکیل میں اینٹی نارکوٹکس فورس کے عملے پر دہشت گردوں کے حملے میں 2جوان شہید جبکہ 6اہلکارزخمی ہوگئے جبکہ 2گاڑیاں مکمل طور پر تباہ ہوگئیں۔ اینٹی نارکوٹکس فورس کے ترجمان کے مطابق جمعہ کو بلوچستان کے علاقے ماشکیل میں خفیہ اطلاع ملنے پر چھاپہ مارکر بھاری مقدار میں منشیات برآمد کرلیں۔ کارروائی مکمل کرنے کے بعد اہلکار واپس جارہے تھے کہ مہراب لوگ ایریا کے قریب گھات لگا کر بیٹھے 50سے 60نامعلوم دہشت گردوں اور سمگلروں نے انٹی نارکوٹکس فورس کی ٹیم پر فائرنگ شروع کردی جس کا اے این ایف کے جوانوں نے جواں مردی سے ساڑھے 3گھنٹے تک مقابلہ کیا اس دوران فائرنگ کے تبادلے میں 2جوان ڈرائیور کانسٹیبل عامر نواز خان اور کانسٹیبل محمدکامران شہید جبکہ 6اہلکار زخمی ہوگئے۔ شہید ہونے والے جوانوں کا تعلق حافظ آباد اور ضلع لودھراں سے ہے۔ ترجمان نے بتایا کہ دہشت گردوں اور سمگلروں نے حملے میں چھوٹے اور بڑے ہتھیاروں کا استعمال کیا اور راکٹ لانچر کے ذریعے اے این ایف کی 2گاڑیاں مکمل تباہ کردیں۔

ای پیپر-دی نیشن