بلاول بھٹو کو جان سے مارنے کی دھمکیوں کیخلاف پیپلزپارٹی کا احتجاجی مظاہرہ
لاہور(نامہ نگار)پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کو جان سے مار دینے کی دھمکیاں ملنے پر پیپلز پارٹی لاہور کے سنیئر نائب صدر محمدا شرف بھٹی اور پیپلز پارٹی گلف اینڈ مڈل ایسٹ کے سیکرٹری پی آر چودھری سجاد نذیر کی قیادت میں پی پی پی لاہور کے کارکنان نے پریس کلب کے باہر احتجاجی مظاہرہ کیا۔مظاہرے میں زوہیب بٹ، رانا محمد اکرم، رانا محمد اسلم، الطاف کیڑی شاہدہ جبین،عقیلہ یوسف اعوان،احسن رضوی‘ عاقب سروریا اور بشارت بشی سمیت لاہور کے کارکنان نے شرکت کی۔اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے چودھری سجاد نذیر،محمد اشرف بھٹی،شاہدہ جبیں،عقیلہ یوسف اعوان اور زوہیب بٹ کا کہنا تھا کہ اسی قسم کی دھمکیاں بے نظیر کو بھی دی گئی تھیں مگر ان کا نوٹس نہیں لیا گیا اور پھر قوم نے دیکھا کہ بے نظیر کو شہید کردیا گیا حکومت اس دھمکیوں کا نوٹس نہیں لے رہی ہے جس پر ہمیں تشویش ہے اور اس ایشو پر حکومت کا رویہ بھی بڑا مشکوک ہے ہمارا حکومت سے مطالبہ ہے کہ وہ چیئرمین کو ملنے والی دھمکیوں کا سختی سے نوٹس لے اور جن لوگوں کے کہنے پر یہ دھمکیاں دی گئیں ہیں ان کو قوم کے سامنے لایا جائے اور ہمارے چیئرمین کی سیکورٹی کو مزید سخت کیا جائے۔اس موقع پرمظاہرین نے حکومت کے خلاف شدید نعرے بازی بھی کی اور بلاول بھٹو تیرے جانثار کے نعرے بھی لگائے۔مظاہرین نے کورونا وائرس سے بچائو کے لئے فیس ماسک بھی پہن رکھے تھے۔