محمد اخلاق رانا ڈی جی پاکستان پوسٹ اور چیئرمین پاکستان پوسٹل سروسز مینجمنٹ بورڈ تعینات
راولپنڈی(جنرل رپورٹر)وزیر اعظم نے پوسٹل گروپ میں گریڈ 22 کے افسر محمد اخلاق رانا کو ڈائریکٹر جنرل پاکستان پوسٹ اور چیئرمین پاکستان پوسٹل سروسز مینجمنٹ بورڈ تعینات کر دیا ہے ،اسٹیبلشمنٹ ڈویژن کے نوٹیفکیشن کے مطابق انکی تعیناتی 15 جون سے انکی گریڈ 22 میں ترقی کے روز سے شمار ہو گی،قبل ازیں ڈائریکٹر جنرل کی زمہ داریاں رانا محمد اخلاق کے سپرد تھیں۔