• news

چیئرمین نیپرا تعیناتی معاملہ‘ ہائیکورٹ نے ریکارڈ طلب کر لیا

اسلام آباد (این این آئی) اسلام آباد ہائی کورٹ نے چیئرمین نیپرا کی تعیناتی کے خلاف درخواست کا تحریری حکمنامہ میں پری ایڈمیشن نوٹس جاری کر تے ہوئے چیئرمین نیپرا کی تعیناتی کا ریکارڈ طلب کرلیا۔جمعہ کو ہائی کورٹ نے سیکرٹری کابینہ، چیئرمین نیپرا توصیف ایچ فاروقی کو پری ایڈمیشن نوٹس جاری کر دیا ۔عدالت نے کہاکہ چیئرمین نیپرا کی تعیناتی کا ریکارڈ جواب کے ساتھ جمع کرایا جائے۔عدالت نے کیس 29 ستمبر کو دوبارہ سماعت کے لئے مقرر کرنے کی ہدایت کی ۔جسٹس محسن اختر کیانی نے دو صفحات پر مشتمل حکمنامہ تحریر کیا۔ درخواست گزار کے مطابق چیئرمین نیپرا کی تعیناتی میں قانون کی خلاف ورزی کی گئی ، چیئرمین نیپرا کی تعیناتی میں مروجہ طریقہ کار کی خلاف ورزی کی گئی۔ یاد رہے کہ اسلام آباد کے وکیل طارق زمان چوہدری نے چیئرمین نیپرا کی تعیناتی چیلنج کر رکھی ہے ۔چیئرمین نیپرا کی تعیناتی کے لئے اختیار کیا گیا طریقہ کار مروجہ قوانین کی خلاف ورزی ہے، چیئرمین نیپرا کی تعیناتی کے لئے بلائے گیے سلیکشن کمیٹی اجلاس کی کارروائی کو کبھی پبلک نہیں کیا گیا، تعیناتی کے بعد سے چیئرمین نیپرا خود کو مراعات دے رہے ہیں جو غیر قانونی ہے۔

ای پیپر-دی نیشن