• news

سعودی سفیر سے ملاقات،محدود حج کافیصلہ شریعت کے مطابق ہے:ساجد میر

لاہور (خصوصی نامہ نگار) پاکستان میں متعین سعودی سفیر نواف المالکی نے کہا کہ کرونا وائرس کے باعث حج 2020 کیلئے عازمین کی تعداد کو محدود رکھنے کا فیصلہ کیا گیا۔ اس امر کا اظہار انہوں نے مرکزی جمیعت اہل حدیث پاکستان کے سربراہ سینیٹر علامہ ساجد میر سے ملاقات میں کیا۔ سعودی سفارتخانہ میں ہونے والی ملاقات میں پاک سعودی تعلقات کے فروغ سمیت اہم امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ علامہ ساجد میر نے ملاقات کے دوران کہا کہ مرکزی جمیعت اہلحدیث پاکستان سعودی حکومت کے حج سے متعلق فیصلے کی تائید کرتی ہے اور ان حالات میں حج جیسے اہم فریضے کی ادائیگی کے انعقاد پر خادم حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز اور ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کا شکریہ ادا کرتی ہے۔ کرونا وائرس کے پھیلاؤ کو روکنے کے لئے سعودی حکومت کی طرف سے مقرر کردہ احتیاطی تدابیر کے فیصلے کی بھی تائید کرتے ہیں۔سعودی حکومت کا یہ فیصلہ شریعت کے حکم اور موجودہ حالات کے عین مطابق ہے۔کرونا وائرس کے پھیلاو کو روکنے کے لئے سعودی حکومت کی طرف سے مقرر کردہ احتیاطی تدابیر کے فیصلے کی بھی تائید کرتے ہیں۔ سعودی سفیر نے کہا کہ سعودی عرب میں رہائش پذیر مختلف ممالک کے شہریوں کو حج کی اجازت دی گئی ہے۔سعودی عرب میں مقیم مختلف ممالک کے شہری حج کی ادائیگی کرپائیں گے اور یہ فیصلہ حج کو محفوظ طریقے سے ادا کرنے کے لیے کیا گیا ہے۔حکومت سعودیہ نے صحت عامہ کے پیش نظرلوگوں کی جانوں کو بچانے کے لیے اسلامی تعلیمات کے مطابق سماجی فاصلہ اور دیگر تمام ضروری اقدامات کو یقینی بنانے کے لیے یہ فیصلہ کیا گیا ہے۔

ای پیپر-دی نیشن