• news

اوکاڑہ: امام مسجد کرنٹ لگنے سے جاں بحق‘ صدمے سے بیٹا بھی چل بسا

اوکاڑہ (نامہ نگار) اوکاڑہ امام مسجد گھر کے دروازے سے کرنٹ لگنے سے جاں بحق ہو گیا جبکہ اس کا بیٹا باپ کو دیکھ کر صدمے سے جاں بحق ہوگیا تھوڑے وقفے میں دونوں باپ بیٹا جاں بحق ہوگئے بتایا گیا ہے کہ اوکاڑہ کے نواحی موضع ٹھٹھہ چاکر کے امام مسجد مقبول مسجد سے نماز بڑھا کر گھر واپس آرہے تھے کہ گھر کے مین آہنی دروازے کو چھونے سے کرنٹ لگ گیا۔ باپ کی اچانک موت پر بیٹا بھی صدمے سے چل بسا۔ گھر میں صف ماتم بچھ گئی۔ پورا گائوں امام مسجد اور اس کے بیٹے کی اچانک موت پر سوگوار اور غمزدہ ہوگیا۔

ای پیپر-دی نیشن