• news

ٹرمپ دوبارہ صدر نہ بنے تو سنچری ڈیل منصوبہ ناکام ہوجائیگا :بولٹن

پیرس (صباح نیوز) سابق امریکی قومی سلامتی کے مشیر جان بولٹن نے کہا ہے کہ نام نہاد امریکی امن منصوبہ(ڈیل آف دی سنچری )اسی صورت میں کامیاب ہوسکتا ہے کہ بشرطیکہ کہ ڈونلڈ ٹرمپ دوبارہ صدر منتخب ہوں۔ اگر ٹرمپ کامیاب نہ ہوئے توان کا پیش کردہ مشرق وسطی امن منصوبہ بھی ناکام ہوجائے گا۔بولٹن نے ٹی وی انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ مشرق وسطیٰ کے خطے میں امن کے قیام کے لیے ایک اور اقدام کی ضرورت ہے۔ٹرمپ کے سابق مشیر نے وائٹ ہائوس کے اندر رہنے اور نئی ذمہ داریوں کا امکان مسترد کردیا ہے۔انہوں نے موجودہ امریکی صدر کو قدامت پسند ریپبلکن نہیں ، لبرل ڈیموکریٹ کی حیثیت سے اور ذاتی فلسفہ رکھنے والا صدر قرار دیا۔ انہوں نے الزام عا ئد کیا کہ ٹرمپ دنیا کے واقعات کو سمجھنے میں ناکام ہیں۔بولٹن جنہوں نے متعدد امریکی انتظامیہ میں سفارتی طور پر کام کیا کو قدامت پسند ری پبلیکن کی درجہ بندی میں شامل کیا گیا اور امریکی صدر کے ساتھ اختلافات پر قومی سلامتی کے مشیر کے عہدے سے گذشتہ سال برطرف کردیا گیا تھا۔

ای پیپر-دی نیشن