• news

ٹرمپ کی بھتیجی کی کتاب‘ اشاعت کے پہلے روز ساڑھے 10 لاکھ کاپیاں فروخت

واشنگٹن (اے پی پی) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ پر خود پسندی اور مغرور ہونے کا الزام عائد کرنے والی ٹرمپ کی بھتیجی میری ٹرمپ کی کتاب ’’ ٹومچ اینڈ نیور انف: ہائو مائی فیملی کریئٹڈ دا ورلڈ ڈینجرس مین‘‘ میں انکشافات سے متعلق عوام کی جانب سے بھرپور تجسس کا اظہار کرنے کے بعد امریکہ میں اشاعت کے پہلے روز ہی کتاب کی ساڑھے 10 لاکھ کاپیاں فروخت ہو گئیں۔ فرانسیسی خبر رساں ادارے کے مطابق امریکی صدر میری ٹرمپ کی بھتیجی میری ٹرمپ نے اپنی زندگی کی یادداشتوں پر مبنی کتاب میں دعوی کیا ہے کہ ان کے چچا ڈونلڈ ٹرمپ ایک خود پسند انسان ہیں، جن سے ہر امریکی کو خطرہ لاحق ہے۔ وائٹ ہائوس نے تمام الزامات کو مسترد کرتے ہوئے اس کتاب کو ’’جھوٹ کا پلندہ‘‘ قرار دیا ہے۔ کتاب کی پبلشنگ کمپنی سائمن اینڈ سچوسٹر نے اپنے بیان میں کہا کہ میری ٹرمپ کی کتاب 14 جولائی کو شائع ہوئی اور پیشگی آرڈرز میں آڈیو اور ڈیجیٹل ورژنز سمیت ساڑھے 10 لاکھ کاپیاں فروخت ہوئیں۔

ای پیپر-دی نیشن