کلبھوشن ایشو پر اہم پیشرفت وزارت قانون نے آرڈیننس قومی اسمبلی میں پیش کرنے کی تجویز دیدی
اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) بھارتی جاسوس کلبھوشن یادیو کے معاملے پر اہم پیشرفت ہوئی ہے۔ وزارت قانون ذرائع کے مطابق وزارت قانون نے آرڈیننس قومی اسمبلی میں پیش کرنے کی تجویز دی ہے۔ آرڈیننس جلد قومی اسمبلی میں پیش کئے جانے کا امکان ہے۔ کیونکہ آرڈیننس کی مدت آج رات 12 بجے ختم ہو جائے گی۔