مذاکرات کامیاب‘ آئل ٹینکر مالکان کی ہڑتال ختم‘ سپلائی بحالی کا اعلان
اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) وفاقی وزیر پٹرولیم عمر ایوب کے ساتھ آئل ٹینکرز ایسوسی ایشن کے مذاکرات ہوئے ذرائع کے مطابق ایسوسی ایشن نے مذاکرات میں آئل ٹینکرز کی ہڑتال ختم کرنے پر کر دی۔ مسائل کے حل کیلئے آئل ٹینکرز ایسوسی ایشنز کا پیر کو دوبارہ اجلاس بلانے کا فیصلہ کیا گیا۔ پیر کو آئل ٹینکرز ایسوسی ایشن کے اوگرا کے ساتھ مذاکرات ہوں گے اوگرا کے ساتھ آئل ٹینکرز کے کرایوں میں اضافے سمیت مختلف امور پر بات ہوگی۔ آئل ٹینکرز ایسوسی ایشنز کو ود ہولڈنگ ٹیکس میں کمی کی یقین دہانی کرا دی گئی ہے۔ جنرل سیکرٹری آئل ٹینکرز ایسوسی ایشن شعیب اشرف نے مذاکرات کے بعد کہا کہ ہم نے ہڑتال ختم کر دی۔ تیل کی سپلائی فوری شروع ہو جائے گی۔ وفاقی وزیر عمر ایوب نے بتایا کہ ہم نے زیادہ تر مسائل حل کر دئیے ہیں ایسوسی ایشن نے ہڑتال ختم کر دی۔